لاہور،سوتیلے باپ مقبول نے مبینہ طور پر 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ ڈالا

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور(یواین پی)لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران جنسی زیادتی کے 5 واقعات رپورٹ ہوئے۔پولیس کے مطابق لاہور میں پیش آنے والے 5 جنسی زیادتی کے واقعات کے مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس کا کہناہے کہ زیادتی کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں پیش آیا جہاں سوتیلے باپ مقبول نے مبینہ طور پر 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس کا مقدمہ ملزم کی بیو مدعیت میں درج کیا گیا۔دوسری جانب تھانہ شادباغ کے علاقے بھگت پورہ میں 4 بچوں کی ماں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، ادھر مناواں میں بھی 10 سالہ بچے سے نامعلوم شخص نے زیادتی کی۔اس کے علاوہ لاری اڈہ کے علاقے میں 17سالہ لڑکی کو ملازمت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب کہ نواں کوٹ پولیس نے گرجا روڈ پر 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش پر 15سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes