خوشگوار وتروتازہ ماحول کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے فردوس رائے

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعظم کے ٹین بلین ٹری منصوبے کے تحت رکن صوبائی اسمبلی فردوس رائے نے پرنسپل ڈاکٹر سائرہ خانم اور دیگر اساتذہ وطالبات کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ میں پودے لگائے۔ایم پی اے نے کلین گرین پروگرام میں تعلیمی اداروں کی شرکت کو سراہا اور کہا کہ خوشگوار وتروتازہ ماحول کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کالج میں پلانٹیشن میں اساتذہ اور طالبات کی بھرپور شرکت کو سراہا اور شہریوں کو وزیر اعظم ٹین بلین ٹری پروگرام میں اپنے حصے کا کم ازکم ایک پودا لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔پرنسپل نے کہا کہ کالج میں دستیاب اراضی پر پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ پلانٹیشن کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes