ملک میں دس ارب درخت لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے زر تاج گل

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 137)      No Comments

فیصل آباد ایک صنعتی شہر ہے جس کو موسمیاتی حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے
فیصل آباد (یو این پی)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام میاواکی فارسٹریشن پراجیکٹ کا افتتاح وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زر تاج گل نے باغ جناح میں کیا۔اس پراجیکٹ کے تحت شہر میں 20 مقامات پر میاواکی سسٹم کے تحت پودے لگائے جارہے ہیں۔ڈی جی پی ایچ اے عاصمہ اعجاز چیمہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری اور پی ایچ اے کے افسران بھی موجود تھے۔وزیر مملکت نے پلانٹیشن مہم میں عمدہ کارکردگی کے حامل پی ایچ اے کے افسران میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ فیصل آباد ایک صنعتی شہر ہے جس کو موسمیاتی حوالے سے بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،موسمیاتی تغیرات کے اس بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پاکستان بھر میں دس ارب درخت لگائے جانے کا ٹارگٹ ہے جس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کا ایک اہم کردار ہے اور ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز چیمہ کی سربراہی میں شجرکاری مہم پر احسن انداز میں عملدرآمد خوش آئند ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے میاواکی فارسٹریشن پر تفصیلی بریفنگ دی اور ٹین بلین ٹری منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے کردار جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy