وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی پشین دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

Published on September 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے پشین دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستانی قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں‘پاکستان سے بدامنی کے خاتمے کے اصل ہیرو ہمارے شہدا ہیں، قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے پشین دھماکے میں لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن اور ترقی کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، پولیس،، لیویز ،،ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی امن کے قیام کی خاطر کاوشیں اور قربانیاں رنگ لائیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes