ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں پولیس اہلکاروں کے میرٹ پر تبادلوں کی باز گشت

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

ہر ی پور(یواین پی)ہزارہ ڈویژن کے اضلاع میں میرٹ پر تبادلوں کی باز گشت ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختون خواہ نے صوبے میں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر افسران کو مختلف اضلاع اور ڈویژن میں تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اور اس سلسلے میں اور مختلف ریجنیل پولیس افسران مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران جن میں ڈی پی او نوشہرہ۔ڈی پی او صوابی۔ڈی پی او کوہاٹ۔ڈی پی او سوات۔ڈی پی او۔ہری پور سیمت متعدد افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس نے چارج سنبھالنے کے بعد اب تک پہلے سے موجودہ افسران کے کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جسکے بعد یہ فصیلہ لیا گیا کہ ریجنیل پولیس افسران سمت تمام اضلاع میں صرف وہ افسران لگائے جانیگے جو قابل تجربہ کار اور اچھے شہرت کے حامل ہوں جبکہ خراب کارکردگی اور اچھے شہرت نہ رکھنے والوں کو کھڈے لاین لگایا جائے گا۔امکان ہے کہ تبادلوں کا یہ یہ راﺅنڈ جلد متوقع ہیں۔ تبادلوں کی زد میں کرک ہنگو،ہری پور اور کئی دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز بھی متوقع ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes