کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، حکمراں جماعت 49 امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پر

Published on September 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

لاہور(یواین پی)کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات- غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ملک بھر میں جاری کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواران نے سب سے زیادہ 49 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے- اس سے قبل جو نتائج سامنے آئے تھے، ان میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی کے امیدوارون نے 37 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 39 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، تاہم اب حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے آزاد امیدواروں کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے، سب سے زیادہ 49 سیٹیں جیت لیں ہیں- غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 47 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب مسلم لیگ ن نے 31 اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 12 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے- کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مجموعی طور پر ایک ہزار 559 امیدوار میدان میں آئے، سب سے زیادہ 180 امیدوار پی ٹی آئی نے اتارے، مسلم لیگ (ن) کے 143، پیپلز پارٹی 112، جماعت اسلامی 104، کالعدم تحریک لبیک پاکستان 86، اللہ اکبر تحریک کے 74 ، ایم کیو ایم کے 42، پی ایس پی 35، (ق) لیگ 34 اور جے یوآئی کے 25 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا، اس کے علاوہ 659 آزاد امیدوار نے بھی کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں قسمت آزمائی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题