آج کا دن ٹاریخ میں10 نومبر

Published on November 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

آج کا دن ٹاریخ میں10 نومبر 1938۔ ترکی کی جنگ آزادی کے رہنما ، جمہوریہ ترکی کے بانی اور پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتاترک نو بج کر پانچ منٹ پر دولما باہچے محل میں م 57 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ترکی بھر میں قومی سطح پر سوگ منانے کا اعلان کردیا گیا۔ عظیم قائد مصطفیٰ کمال اتاترک کا تابوت 16 نومبر کو ترکی کے پرچم سے ڈھانپے ہوئے دولما باہچے محل کے بڑے ہال میں زایرن کے آخری دیدادر کے لیے رکھ دیا گیااور عوام کی بڑی تعداد نے جمہوریہ ترکی کے بانی اتاترک کا آخری بار دیدار کیا۔
آج کا دن ٹاریخ میں10 نومبر 1953۔ اتاترک کی نعش کو ان کی وفات کے ٹھیک 15 سال بعد نو سال کی مدت میں تعمیر کیے جانے والے مزار اتاترک منتقل کردیا گیا۔ اس تقریب میں صدر جلال بایار کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں ترک باشندوں نے شرکت کی۔ جنازے کی اس تقریب میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں بیرونی ممالک سے اعلیٰ اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy