سلام قبول کرنے پر پابندی کا بل غیر اسلامی ہے اشفاق حسین نقشبندی

Published on September 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

علماءاور عوام وطن عزیز میں قر آن وسنت کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کو قبول نہیں کریں
پھونگر(یواین پی) اشفاق حسین نقشبندی نے کہا کہ سلام قبول کرنے پر پابندی کا بل غیر اسلامی ہے،اس کو تمام مکاتب فکر مسترد کرتے ہیں، حکامات خداوبدی اور سنت رسولﷺ سے متصادم قانون سازی کر کے حکومت آئین سے انحراف کررہی ہے، قرآن پاک اور شریعت محمدی کے معاملات پر حکومت کو جید علماءاور اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف رجوع کر نا چاہیے تھا، کم از کم اسلام اور حدیث پر عبور رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سے تو حکومت مشاورت کر لیں، امید ہے کہ وہ اچھی رہنمائی کریں گے، کلمے کے نام پر بننے والے ملک میں قوم کسی غیر اسلامی اور غیر آئینی قانون کو تسلیم نہیں کرے گی،اسلام لانے پر پابندی کا بل غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے، یہ بل تبدیلی مذہب روکنے کا بل نہیں بلکہ اسلام قبول کر نے سے جبری روکنے کا بل ہے،علماءاور عوام وطن عزیز میں قر آن وسنت کے خلاف کسی قسم کی قانون سازی کو قبول نہیں کریں گے ، وہ ان خیالات کا ا ظہار شریف کمپلیس آمد کے موقع پر میڈیا سے کر رہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل نے واضح طور پر طے کیاہے کہ قر آن وسنت کے خلاف قانون نہیں بن سکتاہے اسی بنیاد پر وکلائ،علماءاور عوام انسداد جبری تبدیلی مذہب بل کو مسترد کرتے ہیں،انسداد جبری تبدیلی مذہب بل مکمل طور پر غیر آئینی،غیر اسلامی اور بنیادی انسانی حقوق کے خلاف ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme