مستقل ریسکیورز کو سات سال کے بعد اگلے سکیل میں پرموشن دے دی جائے گی ڈاکٹررضوان نصیر

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

ریسکیورزکی پرفارمنس اور فیزیکل فٹنس کی بنیاد پر کنٹریکٹ والے ریسکیورز کو تین سال کے بعدمستقل کر دیا جائے گا
اوکاڑہ ( یواین پی) بانی ڈائریکٹر جنرل / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے ریسکیو اسٹیشن اوکاڑہ اور رینالہ خورد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد ریسکیواسٹیشن ، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں و آلات کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کرنا تھا۔ سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ آمد پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشاد الحق ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال ، کنٹرول روم انچارج راجا فصیح الملک، ریسکیو سیفٹی آفیسر عائشہ سہیل اور کیثر تعداد میں ریسکیورز نے ڈی جی/ سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ریسکیورزکی جانب سے ڈی جی / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹررضوان نصیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا جن کی انتھک محنت اور لگن کی وجہ سے قلیل عرصہ میں ریسکیورز کے لے سروس سٹرکچر کی منظوری اور الگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں آیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروس سٹرکچر کی منظوری اور الگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام ایک مشکل کام تھا لیکن ریسکیو فیملی کی دعاوں کی وجہ سے یہ جلد مکمل ہو گیا اور اب ریسکیورزکی پرفارمنس اور فیزیکل فٹنس کی بنیاد پر کنٹریکٹ والے ریسکیورز کو تین سال کے بعدمستقل کر دیا جائے گا جبکہ مستقل ریسکیورز کو سات سال کے بعد اگلے سکیل میں پرموشن دے دی جائے گی مگر اس کےلئے ضروری ہے کہ ہر ریسکیورز اپنی فیزیکل فٹنس ، پرفارمنس ،ریسکیو اسٹیشن ، ایمرجنسی میں استعمال ہونے والی گاڑیوں و آلات کی صفائی و ستھرائی پر بھرپور توجہ دیں تاکہ عوام الناس کو بروقت مدد فراہم کی جاسکے۔ ڈی جی / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اسٹیشن اور کنٹرول روم کا بھی معائنہ کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اوکاڑہ جیسا صاف و ستھرا ، سرسبز وشاداب اسٹیشن پنجاب بھر کے ریسکیو اسٹیشن کےلئے مثال ہے اور یہاں کے تمام آفیسرز اور ریسکیورز پھولوں کی مانند ہیں جن کی بھرپور محنت اور لگن کی وجہ سے اوکاڑہ پنجاب بھر میںسبقت لے جاتا ہے۔ بعد ازاں ڈسٹر کٹ ایمرجنسی آفیسر اور ریسکیورز کی جانب سے ڈی جی / سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ سے انکی انتھک محنت اور بھرپور کاوشوں کی وجہ سے سروس سٹرکچر اور الگ ڈیپارٹمنٹ کی قیام پرمبارک باد کا کیک کٹوایا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy