قائد ایوان راجہ ظفر الحق کا ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے شکوہ

Published on April 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

066

اسلام آباد ۔۔۔ قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سے دل آزاری کا باعث بننے والی باتوں کا شکوہ کیا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر کرنل (ر) سید طاہر حسین مشہدی کے سوال کا وفاقی وزیر احسن اقبال نے جواب دیا جس پر ڈپٹی چیئرمین نے وفاقی وزیر سے کہا کہ آپ نے سیاسی تقریر کی ہے‘ سوال کا مختصر جواب بھی دیا جاسکتا تھا جس پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے ڈپٹی چیئرمین کو کہا کہ آپ مذاق مذاق میں ایسی باتیں کہہ جاتے ہیں جو دل آزاری کا باعث بنتی ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ سوال کا جواب متعلقہ ہونا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy