سول ایوی ایشن نے افغان ایئرلائن کواسلام آبادایئرپورٹ سے آپریشن کی اجازت دے دی

Published on September 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) افغان ایئرلائن کو پاکستان کیلئے پروازوں کی اجازت مل گئی، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن نے افغان ایئرلائن کواسلام آبادایئرپورٹ سے آپریشن کی اجازت دے دی ، کام ایئر ہفتے میں 3پروازیں اسلام آباد سے افغانستان کیلئے آپریٹ کرے گی۔افغانستان کی وزارت شہری ہوابازی نے پاکستان کی سی اے اے کو خط لکھا تھا جس میں آریانااورکام ائیرکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایئرلائنزآریانا نے تاحال اپنا فلائٹ شیڈول سی اے اے کو فراہم نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy