سابق صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ،احتشام جمیل شامی اپووا ایوارڈ کے لیے نامزد

Published on September 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)سابق صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ،احتشام جمیل شامی اپووا ایوارڈ کے لیے نامزدتفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف ادبی تنظیم اپووا (آل پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن ) نے اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے معروف صحافی،شاعر،ادیب اور کالم نگار،سابق صدر سٹی پریس کلب اوکاڑہ،اور مرکزی صدر پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ احتشام جمیل شامی کو علم و ادب میں گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اپووا ایوارڈ کے لیے نامزد کر لیا ہے،اپوواکے زیر اہتمام ہر سال یہ ایوارڈ تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں تربیتی ورک شاپ کے ذریعے نو آموز لکھاریوں ، شاعروں اور صحافت کے طلبہ و طالبات کے لیئے بہت کچھ سیکھنے کے بہترین مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ اپووا اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ایک شاندار تقریب کا انعقاد کر رہا ہے جو کہ 9 اکتوبر بروز ہفتہ لاہور میں ہوگی جس میں ملک کے طول وعرض سے نامور لکھاری ، شاعر ، ڈرامہ نگار ، صحافی اور موٹیویشنل اسپیکرز حصہ لے رہے ہیں۔ جو اپنے اپنے شبعہ جات سے متعلق مفید لیکچرز دیں گے سرپرست اعلیٰ اپووا زبیر احمد انصاری اور بانی و صدر اپووا ایم ایم علی کے مطابق اس ورکشاپ میں پاکستان کے معروف قاری،قاری سید صداقت علی ،نامور شاعر شاکر شجاع آبادی، نامور نغمہ نگار ایس ایم صادق،نامور مصنف ناصر ادیب جبکہ بھارت سے منظر بھوپالی،اور لتاحیاء کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا،جبکہ دیگر ادبی خدمات پر، طاہرے گونیش (ترکی)ناظمہ پروین (انڈیا)احتشام جمیل شامی،کومل جوئیہ ،ندیم نظر،آغر ندیم سحر،مصباح نورین ،اور دیگر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔تقریب میں معروف سینئرز صحافی مجیب الرحمن شامی اور ارشاد احمد عارف،ڈاکٹر محمد جاوید اقبال، طارق بلوچ صحرائی،فلمی رائٹر ناصر ادیب ۔معروف ڈرامہ رائیٹر صائمہ اکرم چوہدری، معروف اینکرز پرسن سیدہ عائشہ ناز، قرة العین ہاشمی سمیت دیگر معتبر شخصیات بطور گیسٹ اسپیکر شرکت کریں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog