روہت شرما کا ہم شکل پاکستانی سامنے آ گیا

Published on September 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

لاہور(یواین پی) بھارتی کرکٹر روہت شرما کے ہم شکل کی پاکستان میں آلو بخارے کا شربت پینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر شیراز حسن نامی صارف کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص جس نے کالا چشمہ اور سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے ۔وہ شخص جو کہ بھارتی کرکٹر روہت شرما کا ہم شکل دکھتا ہے سڑک کنارے لگے سٹال سے املی آلو بخارے کا شربت پینے میں مصروف ہے۔ٹوئٹر صارف شیراز حسن نے لکھا کہ کون کہتا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی کرکٹرز کے لئے محفوظ نہیں ہے؟تصویر کو ملاحظہ کریں کہ کیسے روہت شرما راولپنڈی کے علاقے صدر میں املی آلو بخارے کا شربت پینے میں مصروف ہے۔ساتھ ہی شیراز حسن نے کریڈٹ دیا کہ یہ تصویر مختار حسن کانسی نے بنائی ہے۔روہت شرماکے ہم شکل کی تصویر کو نہ صرف سوشل میڈیا بلکہ بھارتی میڈیا میں بھی شیئر کیا جارہا ہے جبکہ دلچسپ تبصرے اور میمز بھی بنائے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے عین وقت پر سکیورٹی وجوہات کا بہانہ بناکر پاکستان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپسی کا سفر باندھا جبکہ اس کے بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔دونوں ٹیموں کے پاکستان کادورہ منسوخ کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کرکٹ بورڈز کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes