ڈینگی کیسز کا بڑھنا حکومت کی لاپرواہی کا ثبوت ہے، صائمہ لیاقت

Published on October 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

ٹیکسلا ( یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماو ممبر ضلع کونسل راولپنڈی صائمہ لیاقت نے کہا کہ میاں بردران نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں دن رات محنت کرکے ڈینگی جیسی موذی مرض کا خاتمہ کیا تھا لیکن افسوس اس نااہل اور نالائق حکومت نے ڈینگی کے خاتمے کے موثر اقدامات پر بروقت عمل نہ کرنے کی وجہ سے دن بدن کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے آئے روز بڑھتے ڈینگی کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنی مدد آپ کے تحت ڈینگی کے خاتمے کے لئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرے اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھیں کسی بھی جگہ پر پانی نہ کھڑا ہونے اپنی مدد آپ کے تحت ٹیمیں تشکیل د ے کر باقاعدگی سے علاقے میں اسپرے کروایا جائے ہم سب کو مل کر ڈینگی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کا قومی فریضہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme