حضور کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے ہر مسلمان پر لازم ہے حافظ غلام عطاری

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 122)      No Comments

گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ میں حسب روایت عید میلاد النبی کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد
کوٹلی(یو این پی) گورنمنٹ بوائز سکینڈری سکول نڑالی موہاڑ میں حسب روایت عید میلاد النبی کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گےا۔سکول کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور بینروں سے سجایا گےا۔ادارہ کے اساتذہ کی زیر نگرانی طلباءو طالبات نے ریلی نکالی جو درود و سلام کی صداؤں کے ساتھ مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی واپس سکول میں پہنچ کر تقریب کی صورت اختیار کر گئی ۔میلاد پاک کی روحانی تقریب کی صدارت ادارہ کے صدر معلم محمد صغیر چوہدری نے کی جبکہ مہمان خصوصی دعوت اسلامی نکیال کے سینئر رکن اور ممتاز عالم حافظ غلام مصطفی عطاری تھے ۔سکول کے ایک درجن سے زائد بچوں نے شان رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا اور اپنی تقاریر میں سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔مہمان خصوصی حافظ غلام عطاری نے قرآن پاک کی روشنی میں سیرت طیبہ پر مختصر مگر مدلل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اوراسوہ حسنہ پر عمل کرے۔تقریب کے آخر میں صدر تقریب محمد صغیر چوہدری نے معزز مہمانوں اور شرکاءتقریب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سکول کے طلباءو طالبات پر زور دےا کہ وہ سیرت طیبہ کا بغور مطالعہ کرتے ہوئے اس پر عمل کرےں اور اسوہ حسنہ کو اپنی زندگی کا شعار بنائیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog