سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی27دسمبر کو منائی جائے گی

Published on December 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

ملتان (یواین پی)سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15ویں برسی27دسمبر کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جنوبی پنجاب کے شہروں ملتان،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،کوٹ ادو،بہاولپور،خانیوال،میاں چنوں،کبیروالا،جہانیاں،دنیا پور،لودھراں،وہاڑی،بورے والا،ٹھٹھہ صادق آبادسمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تعزیتی اجتماعات اور مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکن،سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔مرکزی تقریب گڑھی خدابخش لاڑکانہ میں ہو گی جس میں شرکت کیلئے جہانیاں سمیت جنوبی پنجاب سے بھی قافلے روانہ ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو دس برس قبل 27دسمبر 2007ء کو اس وقت شہید کر دیا گیا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر واپس اسلام آباد جا رہی تھیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کو ان کا سیاسی وارث بنایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes