وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے، فواد چوہدری

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وزیر اطلاعات
اسلام آباد(یو این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال کے مجموعہ کلام ’ضرب کلیم‘ کے چند اشعار بھی شیئر کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题