عمران خان کی امجد صابری پر قاتلانہ حملے کی مذمت، قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 959)      No Comments

Imran
معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملے کا واقعہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
اسلام آباد (یوا ین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ معروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملے کا واقعہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 روز پہلے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کو اغواء کیا گیا اورگزشتہ روزمعروف قوال امجد صابری پر قاتلانہ حملہ ہو گیا۔ صوبائی حکومت حملہ آوروں کو فوری گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes