میڈیکل اسٹورزپربخار کی ادویات کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،عثمان بزدار

Published on November 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 123)      No Comments

متعلقہ حکام ادویہ ساز اداروں اور اسٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کریں، وزیر اعلی کی ہدایات
لاہور(یو این پی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میڈیکل اسٹوروں پر بخار کی ادویات کی دست یابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی عرب سے صوبائی وزیر صحت و سیکرٹری صحت کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بخار کی ادویات کی مصنوعی قلت پیدا کرنےوالوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے، اور ان ادویات کی دست یابی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ادویہ ساز اداروں اور اسٹاکسٹ کا ریکارڈ چیک کرکے رپورٹ پیش کرنے اور متعلقہ ادویات کی طلب و رسد کا باقاعدہ جائزہ لینے کے احکامات بھی جاری کیے۔وزیراعلیٰ کوصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ٹیلی فون پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات سے میڈیکل اسٹوروں پر بخار کی ادویات دست یاب ہیں، بعض لوگوں نے حقائق کو مسخ کر کے قلت پیدا ہونے کا پروپیگنڈا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme