عازمین حج کے لئے کھانے کے معاملے پر سعودی عرب سے مذاکرات جاری ہیں، سردار محمد یوسف

Published on April 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments

14

اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عازمین حج کے لئے کھانے کے معاملے پر سعودی عرب سے مذاکرات جاری ہیں۔ پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج کے خواہشمند تمام افراد کے لئے پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ حج کے خواہشمند افراد نے نیشنل بینک‘ حبیب بینک‘ یونائیٹڈ بینک‘ الائیڈ بینک اور مسلم کمرشل بینک کی شاخوں میں اپنی درخواستیں جمع کروانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 43 ہزار عازمین فریضہ حج ادا کریں گے جن میں سے 56684 افراد سرکاری حج سکیم کے تحت اور 86 ہزار پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز نے عازمین حج کو مناسب رقم میں حج کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عازمین حج کے لئے مناسب رقم میں فریضہ حج کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes