پی ایس ایل؛ اعلیٰ معیارکی مسابقتی کرکٹ ہوتی ہے، سمت پٹیل

Published on December 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments


لاہور قلندرز کے نئے کپتان شاہین اپنے ساتھ نئی سوچ بھی لائیں گے، انگلش آل راؤنڈر
کراچی(یواین پی) سمت پٹیل لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 7کا فاتح دیکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ انگلش آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں کئی اچھے کرکٹرز شامل ہیں۔ انٹرویو میں سمت پٹیل نے کہاکہ ہم اس بار پی ایس ایل 7کی ٹرافی اٹھانے کیلیے پْر امید ہیں،لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں کئی اچھے کرکٹرز شامل ہیں،صرف ایونٹ میں جان لڑانے کی ضرورت ہے،نئے کپتان شاہین آفریدی اپنے ساتھ نئی سوچ بھی لائیں گے،بولنگ میں اتنے جان ہے کہ فتوحات کی راہ ہموار کرسکے، اگر بیٹنگ بھی فارم میں رہی تو لاہور قلندرز ایک خطرناک قوت ثابت ہوں گے۔انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے جوان رکھنے میں تماشائیوں کا اہم کردار ہے، لاہور میں ہوم کراؤڈ کی توقعات زیادہ اور دباؤ بھی ہوتا ہے،وہاں پر ہمارے شاندار مقابلے ہوئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بین ڈنک اور میں نے رنز اسکور کیے،دوسرے میں بھی مجھے وکٹیں حاصل ہوئیں، کراؤڈ کی بھرپور سپورٹ ملی،کراچی میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں،البتہ تماشائیوں کی رونقیں شاندار ہوتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں بگ بیش میں کھیل کر بھی لطف اندوز ہوا مگر پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے،یہاں بہترین کرکٹرز ایکشن میں ہوتے ہیں اور اعلیٰ معیار کی مسابقتی کرکٹ نظر آتی ہے، پاکستان کا نیا ٹیلنٹ ہمیشہ ہی متاثر کن ہوتا ہے، سینئرز میں محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض فیورٹ کرکٹرز ہیں۔سمت پٹیل نے کہا کہ بائیوببل میں رہنا آسان نہیں، گھومنے پھرنے کی آزادی نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ذہنی دباء کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ لاہور قلندرز اور گال گلیڈی ایٹرز دونوں فرنچائزز میں مالکان ثمین رانا اور ندیم عمر سمیت مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی ہے۔ سمت پٹیل لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر کے بھی بہت خوش اور ٹیم کی فتح کیلیے پْرعزم ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes