بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ

Published on December 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

نئی دہلی:(یواین پی)بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہوگیا بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر پاک بھارت سرحد کے قریب سوداسیری گاؤں میں مگ 21طیارہ گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔جیسلمیر کے ایس پی اجے سنگھ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ طیارہ سام پولیس سٹیشن کے تحت ڈیزرٹ نیشنل پارک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا کہ شام تقریباً 8:30 بجےانڈین ایئر فورس کا ایک مگ 21طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہوا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy