فیصل آباد، ڈاکٹر ذوالقرنین نے اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر عبدالباسط کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

Published on January 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈسڑکٹ کوارڈینیٹر برائے انسداد وبائی امراض ڈاکٹر ذوالقرنین نے اینٹامالوجسٹ ڈاکٹر عبدالباسط کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا اوربعض گلی محلوں کے گھروں میں جاکر انسداد ڈینگی کے سلسلے میں سرویلنس کے عمل چیک کیا۔انہوں نے کھڑے پانی میں لاروا کی موجودگی اور بعض مشتبہ مقامات کی ویکٹر سرویلنس بھی کرائی اور ڈینگی کے ممکنہ خدشات کا خاتمہ کیا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔انہوں نے بعض پوائنٹس پر کورونا ویکسینیشن پر عملدرآمدکا بھی جائزہ لیا اور شہریوں کو ویکسین لگانے کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے ٹیموں کو شہریوں سے مسلسل رابطہ رکھ کر رہ جانے والے افراد کو ویکسین لگوانے کی جانب راغب کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا سے بچاؤکے لئے ویکسین لگواکر نہ صرف خود بلکہ اہلخانہ کی صحت کا بھی تحفظ یقینی بنائیں کیونکہ کورونا کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے اور احتیاط/ویکسینیشن کے ذریعے ہی اسے شکست دی جاسکتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes