کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس افسران کے مابین خلیج ختم کرنا ہے؛ فیصل گلزار

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس افسران کے مابین خلیج ختم کرنا ہے بر وقت انصاف کی فراہمی سے جہاں مظلوم کی داد رسی ہوتی ہے وہیں خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او کمپلینٹ سیل میں کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈی پی او فیصل گلزار نے کھلی کچہری میں آنے والے تین سائلوں کی درخواستوں پر فوری ایف آئی آر کے اندراج کا حکم صادر کیا جبکہ ایک بوڑھی ضعیف خاتون نے شکایت کی کہ اس کی ا ولاد اس کے ساتھ ظلم کرتی ہے جس پر ڈی پی او فیصل گلزار نے فوری طور پر پولیس کو حکم دیا کہ اس ضیعف خاتون کی فوری داد رسی کی جائے اور اس کی نافرمان اولاد کے خلاف نئے پیرنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ڈی پی او فیصل گلزار نے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والے ہر سائل کی درخواست کا مکمل فالو رکھا جاتا ہے اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题