وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی کھوئی رٹہ آمد

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

کھوئی رٹہ(یو این پی) وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی کھوئی رٹہ آمد وزیر صحت انصر ابدالی کے تایا جان چوہدری شیر محمد کی وفات پر ابدالی ہاوس بھروٹ گالہ جاکر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں انصر ابدالی اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک ان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء کریں اور مرحوم کے درجات بلند کریں اس موقع پر وزیر مال چوہدری اخلاق،وزیر ہائر ایجوکیشن ملک ظفر،ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف،چیئر مین زکوۃٰ کونسل آزاد کشمیر پیر عارف حسین شاہ گیلانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے بعد ازاں وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نے کھوئی رٹہ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں صحافیوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے موقع پر ہی کھوئی رٹہ پریس کلب کے معاملات فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سابق سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر مشتاق گورسی،ڈائریکٹر گرڈ اسٹیشن آزاد کشمیر فاروق گورسی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题