سابقہ پارلیمانی سیکرٹری کی مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کے عہدیداران کو مبارکباد

Published on February 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

اللہ تعالی ٰ مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے عہدیدار ن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے،سردار کامل عمر
سندر شریف (یو این پی)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری،سابق ایم این اے سردار کامل عمر نے مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کی دوسری سالانہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ٰ مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے عہدیدار ن کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے،مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے ممبران وعہدے داران جس طرح محنت ولگن کیساتھ علاقے کی بہتری وترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں،انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزید بہتری آئے گی،ااپنے بیان میں سردار کامل عمر نے مزید کہا کہ سینئر صحافی صدر مرکزی پریس کلب مانگا منڈی میاں الیاس، جنرل سیکرٹری اللہ وسایاچبیل کی قیادت میں جس طرح مرکزی پریس کلب مانگا منڈی کے پلیٹ فارم سے علاقے کے مسائل اجاگر کیے گئے اس سے قبل اتنی زیادہ محنت کسی نے کم ہی کی ہوگی،امید ہے کہ آپ مرکزی پریس کلب مانگامنڈی کی شاندار صحافتی اقدار کو آگے لیکر بڑھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes