فیصل آباد، الائیڈ ہسپتال میں کورونا کا مزیض ایک مشتبہ مریض دم توڑ گیا

Published on February 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)الائیڈ ہسپتال میں کورونا کا مزید ایک مشتبہ مریض دم توڑ گیا، 40 نئے مریض داخل ہوئے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 26 مریضوں میں کورونا کی رپورٹ مثبت آئی، دو مریضوں کووینٹی لیٹر پر رکھا گیا اس طرح 40بیڈز پر مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، ضلع بھر میں 48افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اس طرح کورونا کے فعال کیسز کی تعداد ایک ہزار 8ہو گئی۔محکم صحت کے مطابق گزشتہ روز 628 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہوئی جن میں کورونا کی پھیلاؤ کی شرح 8فیصد رہی، طبی ماہرین نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog