بھارت میں نوٹوں پر پابندی سے مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ

Published on November 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

33
رقم کی قلت کے سبب یا پھر نئے نوٹوں کے حصول کے چکر میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں ٗبھارتی میڈیا
نئی دہلی (یو این پی)بھارت میں نوٹوں پر پابندی سے مریضوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق رقم کی قلت کے سبب یا پھر نئے نوٹوں کے حصول کے چکر میں اب تک متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گھاٹ شلا کے ہیرا گنج کے رہائشی شنکر نماتا کی بیٹی نندنی کا پرانے نوٹوں کی وجہ سے وقت پر علاج نہ ہو سکا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہو گیا۔نندنی ملیریا میں مبتلا تھیں اور گھر میں صرف 500 کے کچھ پرانے نوٹ ہی بچے تھے ٗان کے لواحقین نوٹ بدلوانے کیلئے چکر لگاتے رہے تاہم تب تک کافی دیر ہو چکی تھی۔ نندنی کے پھوپھا اتپل وشواس نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے نندنی کو فوری طور پر جمشید پور کے بڑے ہسپتال میں لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔انھوں نے کہا کہ نندنی کے والد شنکر نماتا معذور ہیں وہ کہیں آ جا نہیں سکتے۔ لہذا وہ اور ان کے ایک اور رشتے دار دو الگ الگ اے ٹی ایم کی لائن میں لگے تھے۔ وہاں کافی بھیڑ تھی ٗایسے میں پیسے نکالنے میں بہت دیر ہو گئی۔ وہ اے ٹی ایم سے دو ہزار روپے لے کر نرسنگ ہوم تک پہنچتے کہ نندنی کی موت ہوچکی تھیں۔ہسپتال کے آپریٹر رنجیت ٹھاکر کے مطابق نندنی کو فوری طور پر خون لگانے کی ضرورت تھی ٗ اس کیلئے ان کے رشتے دار پیسے نکالنے گئے تھے۔ اس درمیان مریض کی حالت کافی بگڑ گئی اور انھیں بچایا نہیں جا سکا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy