غصہ،پریشانی،نیند یا دماغی تناؤ کی حالت میں ڈرائیونگ مت کریں؛سب انسپکٹر رضوان بھٹی

Published on February 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے فیصل آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔اس دوران سب انسپکٹر رضوان بھٹی نے طلباء کو لیکچرزدیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔طلباء کو روڈ سیفٹی و ٹریفک رولزکے متعلق آگاہی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ ہر سال پاکستان میں 27 ہزار سے زائد افراد کی اموات ٹریفک حادثات کی وجہ ہوتی ہے۔اور ان میں 92فیصد حادثات انسانی غلطی اور ٹریفک قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ طلباء کو روڈ سیفٹی کے بنیادی اصولوں سے روشناس کرواتے ہوئے ٹریفک سائن، روڈ کراسنگ، ٹریفک سگنلز، لین اور لائن ڈسپلن پر عمل کریں، غصہ،پریشانی،نیند یا دماغی تناؤ کی حالت میں ڈرائیونگ مت کریں،تیز رفتاری مت کریں، دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے کے نقصانات اور ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے فوائد بھی بتائے۔ پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124کے متعلق مفید معلومات دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن 1124پر کال کریں۔ انہوں نے شرکاء کو ایس ایس پی مرزا انجم کمال کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے مشن کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes