جامعات کی جانب سے کی جانے والی تحقیق ملکی ترقی کےلیے نہایت اہم ہے: صمصام بخاری

Published on February 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

یہ ریسرچ کمپلیکس خطے کے معاشی حالات بدلنے میں اہم کردار ادا کرے گا: پروفیسر زکریا ذاکر
اوکاڑہ (یواین پی/ شیخ ندیم شیراز)پنجاب کے وزیر برائے ماہی پروری و جنگلی حیات سید صمصام علی شاہ بخاری نے اوکاڑہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لائف سائنسز کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کی زیر نگرانی بنائے جانے والے ماہی پروری اور شہد کی مکھیوں کے ریسرچ کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ افتتاح کے بعد ایک سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں صمصام بخاری نے اپنی وزارت کی جانب سے صوبہ پنجاب میں خطرے سے دوچار جنگلی حیات کے تحفظ اور افزائش نسل کےلیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے بھر میں جانوروں کی افزائش نسل کےلیے سنٹر قائم کر رہے ہیں۔ اس مقصد کےلیے ہم نے مختلف علاقوں میں کسانوں کو پانچ ہزار پنجرے بھی فراہم کیے ہیں۔ جنگلی حیات کے تحفظ کےلیے تحقیق کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وزارتوں کو مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کےلیے تکنیکی معلومات اور تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے اور جامعات ہی وہ پلیٹ فارم ہیں جہاں پہ ایسی تحقیق کی جا سکتی ہے۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے قیام اور اس کی ترقی کے حوالے سے صمصام بخاری کی کاوشوں کو سراہا۔ ماہی پروری اور شہد کی مکھیوں کے ریسرچ کمپلیکس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ویثرن تحقیق اور وسائل کے فروغ کے ذریعے طلباء اور کمیونٹی کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر کے اس خطے کی معاشی تقدیر کو بدلنا ہے۔ وائس چانسلر نے سائنسی لیبارٹریاں بنانے اور ریسرچ سنٹر کے قیام کے حوالے سے پروفیسر واجد اور ان کےچالیس سے زائد فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes