وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، شہباز گل

Published on February 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

لاہور (یواین پی)ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ اب آنے والا وقت عمران خان اور پاکستان کی خوشحالی کا ہے،ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پرچی چیئرمین کی اچھل کود صرف کرپشن کیسز سے بچاؤ کی خاطر ہے، سندھ کے ڈاکوؤں نے عوام کی فلاح کے لیے کوئی اقدام نہیں اٹھائے،شہباز گل نے کہا کہ ان کی صبح شام صرف وفاق پر ہرزہ سرائی میں گزرتی ہیں، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے عوام نے بھی پرچی چیئرمین کو مسترد کر دیا ہے، عوام نے مکس اچار کو بْری طرح مسترد کر دیا ہے،ا نھوں نے مزیدکہا کہ عمران خان نے گزشتہ ادوار کا گند صاف کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے، عمران خان کے خلاف 11 کرپٹ جماعتیں کرپشن بچانے کے لیے اکٹھی ہوئیں،وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا، شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes