پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں قابل تحسین ہیں،رانا نثار احمد راٹھ

Published on February 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

ردالفساد” کے پانچ سال مکمل ہونے پر دفاعی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا ہے کہ پاک فوج کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں قابل تحسین ہیں، پاکستان گذشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی جیسے ناسور کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے نہ صرف اندرونی طور پر کمزور ہوا بلکہ بین الاقوامی سطح خصوصا خطے میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دلوانے کے لیے دشمن ملک بھارت کی ناپاک سازشوں کا بھی مقابلہ کرتا آرہا ہے ملک میں امن کے قیام اور اسے دہشت گردی سے پاک ملک بنانے کے لیے ہمیشہ پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا۔فوج نے فسادیوں کی سرکوبی کے لیے ردالفساد کے نام سے جہاد شروع کیا اور دہشت گردوں کو چن چن کر نشانہ بنایا ”آپریشن ردالفساد” کے پانچ سال مکمل ہونے پر دفاعی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes