عمران خان مدت تک نہیں ”عدت“پرہی جانے والے ہیں، راناثنااللہ خاں

Published on February 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

متحدہ اپوزیشن میں سیاسی معاملات پرہوم ورک کیاجارہاہے جوعنقریب مکمل ہونے والاہے
فیصل آباد(یواین پی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورسابق صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ خاں نے کہاہے عدم اعتماد کے لئے عددی برتری کوئی مسئلہ نہیں۔حکومت اپنے کردارکی وجہ سے سیاسی طورپر علالت میں اورناقابل علاج ہے اب اس کی سیاسی طورپرتدفین ہوگی۔حکومتی ارکان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لئے درخواستیں پیش کررہے ہیں مگردرخواستوں پرفیصلہ پارٹی قیادت ہی کرسکتی ہے۔ متحدہ اپوزیشن میں سیاسی معاملات پرہوم ورک کیاجارہاہے جوعنقریب مکمل ہونے والاہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اپوزیشن میں سب سے بڑی پارٹی مسلم لیگ ن ہے اس لئے پارٹی میں فیصلوں کااختیار میاں نوازشریف کے پاس ہے جس دن وہ ہدایت کریں گے عدم اعتمادپیش کردی جائے گی۔ اُن کاکہناتھاکہ میاں نوازشریف عمران خان کوگھربھجوانے کے بعد حکومت کاحصہ بننے کی بجائے محدودعبوری سیٹ اپ میں عام انتخابات چاہتے ہیں مگرپارلیمنٹ کی مدت پوری ہونے تک کسی صورت بھی حکومت نہیں چاہتے۔آئندہ چندروزتک اہم فیصلے ہونے والے ہیں۔عمران خان مدت تک نہیں عدت پرہی جانے والے ہیں۔عدم اعتماد کے بعد نیاوزیراعظم اورنیاوزیراعلیٰ پنجاب حلف اٹھانے کے بعد متحدہ اپوزیشن کی اتفاق رائے سے عام انتخابات کااعلان کرکے پارلیمنٹ توڑنے کی سمری جاری کرسکتے ہیں۔ اُمیدہے ناکام اور بدنام کپتان کوگرانے اورعام انتخابات کے بعد ملک درست سمت میں جائے گا۔ اُنہوں نے کہاکہ حکمران اب حسب معمول جھوٹ بولتے رہیں نہ وہ خودکوبچاسکتے ہیں نہ عوام کومطمئن کرسکتے ہیں اُن کاجاناٹھہرگیاہے۔اتحادیوں سمیت حکومت کے اپنے ارکان بھی عمران خان کے ساتھ نہیں وہ نجات اورخودکوعوام کے پاس جانے کے قابل بنانا چاہتے ہیں اِسی لئے عمران خان اورچندوزروترجمان گھبرائے ہوئے ہیں۔توقع ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کادرجہ حرارت ختم ہوجائے گااُسے ٹکٹ لینے کے لئے اُمیدوارنہیں ملیں گے جوضرورت مندہوں گے وہ سیاسی میدان میں مسلم لیگ ن کامقابلہ نہیں کرسکیں گے۔ میڈیاٹرائل کرنے والوں کاجوعوام ٹرائل کریں گے وہ تاریخی ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes