پٹرول، ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر اور 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی ہو گئی

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پٹرول اور بجلی کی قیمت میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر اور 5 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت کم کررہے ہیں، یونٹ کم کرنے سے 20 فیصد بل کم آئیں گے، اگلے بجٹ تک پٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کریں گے۔قوم سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے دوران پوری دنیا میں قیمتیں اوپرگئیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے مجھے خوف ہے ابھی قیمتیں نیچے نہیں آئیں گی، روس سے گیس آتی ہے اور گیس کی قیمتیں بھی اوپرچلی جائیں گی، ہم نے فیصلہ کیا ہے پٹرول، ڈیزل کا بڑا مسئلہ ہے، پاکستان میں آج بھی پٹرول، ڈیزل دنیا کے 25 ممالک کی نسبت کم قیمت ہے، اپوزیشن والے کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہوگیا اگر ان کے پاس کوئی حل ہے تو بتا دیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes