کرسمس کی تیاری، امریکی خاتون اول نے وائٹ ہاؤس کو سجا دیا

Published on December 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

2222
واشنگٹن(یو این پی)دنیا بھر میں کرسمس کی تیاری زوروں پر ہیں۔اسی سلسلے میں امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے وائٹ ہاؤس کو سجا دیا،گھر کو سجا کر خاتون اول مشعل اوباما نے میڈیا اور فوجیوں کے اہلخانہ کو مدعو کیا اور انہیں اپنا گھر دکھایا۔ انہوں نے گھر کے مختلف حصوں میں چھبیس کرسمس ٹری اور کئی ڈیکوریشن کی اشیا نصب کی ہیں۔ اسکے علاوہ چار سو بیس پاؤنڈ کی جنجر بریڈ تیار کی ہے۔ گھر میں پھیلی چیڑ کے درختوں کی خوشبو کے بارے میں انہوں نے کہا اس سے پتہ چلتا ہے کہ کرسمس آنے والی ہے۔ خاتون اول نے کہا کہ کرسمس تک پینسٹھ ہزار لوگوں کے وائٹ ہاؤس کے دورے کی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes