پتوکی پولیس ان ایکشن، جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ،” فقیرپھیرو“ ڈکیت گینگ گرفتار

Published on March 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پرتھانہ صدر پتوکی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی
حبیب آباد (رشید احمد نعیم ) تھانہ صدر پتوکی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی” فقیر عرف پھیرو“ اوڈھ ڈکیت گینگ کے دو ارکان سرغنہ سمیت گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں کی نقدی،موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد۔ سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ ڈی پی او قصور کی جانب سے پولیس کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او طاہر محمود خاں ،انچارج انویسٹی گیشن معروف خاں اور چوکی انچارج حبیب آباد محمد امین نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوے بین الا ضلاعی ڈکیت گینگ کے دو ارکان” فقیر عرف پھیرو “کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے نقدی ،3موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ مزکورہ ملزمان حبیب آباد، پتوکی اور گردونواح میں ملتان روڈ پر وارداتیں کرتے تھے۔ ڈی پی او قصور نے کامیاب کارروائی اورشاندار کارگردگی پر ایس ایچ او تھانہ صدر پتوکی اور اس کی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا ۔ سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کی جانب سے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر پولیس کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme