کراچی(یواین پی)آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے سب کچھ مثبت ہے، پاکستانی بہت پیار کرنیوالے لوگ ہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ کھیل کے دوران انجوائے کرنا چاہئیے، کراؤڈ کھیل کا سب سے اہم حصہ ہے اس لیے ان کے ساتھ انجوائے کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شین وارن بننا چاہتا تھا اور میں نے اپنا کیریئر بھی بولر کی حیثیت سے شروع کیا۔