ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں‌ ملوث 7 ملزمان گرفتار

Published on July 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments


کراچی(یو این پی)رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینو ں پر قبضوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جو کہ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی اور زمینوں پر قبضہ کرنے سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق درخشاں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جو کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنان ہیں،یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ سہولت کار،منشیات فروشی،لینڈگریبنگ میں ملوث ہیں۔اسی طرح لیاری گینگ وار کے ملزم عارف گنجا کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ سعود آباد اور لیاری سے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یہ تینوں ملزمان ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔رینجرز نے ان تمام ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes