یوٹیوب آسانی سے بے پناہ پیسہ کمانے کا ذریعہ

Published on April 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 262)      No Comments

4444
 اسلام آباد (یو این پی) یوٹیوب دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ہے جس پر کوئی بھی ویڈیو اپ لوڈ کی جا سکتی جسے کوئی بھی شخص بغیر کسی ممبر شپ کے دیکھ سکتا ہے۔ یوٹیوب صارفین سے ویڈیو کی اشاعت یا ویڈیو دیکھنے کے لیے کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا۔ یوٹیوب کے ذریعے کمائی کرنا ان افراد کے لیے زیادہ موزوں ہے جو ویڈیو کو بطور میڈیم استعمال کر سکتے ہیں۔ دنیا بھر میں بہت سے لوگ یوٹیوب اپنی منفرد ویڈیوز اپ لوڈ کرکے لاکھوں ڈالر سالانہ کما رہے ہیں۔ اگر آپ کی ویڈیو کو لوگوں کی بڑی تعداد پسند کرتی ہے تو اس کو یوٹیوب پارٹنرشپ پروگرام میں شامل کیا جاتا ہے جس سے آپ کو کافی معقول آمدنی ہو سکتی ہے۔ یوٹیوب کی طرف سے رجسٹرڈ اکاوئنٹ ہولڈرز کو لامحدود ویڈیو مواد نشر کرنے کی اجازت ہوتی ہے لیکن اس کی کچھ شرائط ہیں، جن میں یہ مواد کسی کی رسوائی کا باعث نہ ہو، فحش نہ ہو، کاپی رائٹ) کی خلاف ورزی نہ ہو، جرائم کی ترغیب دینے والا مواد نہ ہو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی پسند کا کوئی بھی مواد نشر کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ یوٹیوب پر اپنا ذاتی چینل قائم کر سکتے ہیں جس کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ صرف ایک ای میل ایڈریس کی مدد سے آپ یوٹیوب پر اپنا چینل شروع کر سکتے ہیں۔ یوٹیوب پر اپنا چینل قائم کرنے کے بہت سے فوائد ہیں جس میں اس کا بالکل مفت ہونا، اس کا مشہور ہونا، تازہ ویڈیو مواد کا خودکار طریقے سے سرچ انجن میں شامل ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ لیکن صرف اس سے آپ کو آمدنی شروع نہیں ہو جائے گی بلکہ آپ کو اپنے ناظرین تک اپنا پیغام پہنچانا ہوگا یعنی اپنے چینل کی مارکیٹنگ آپ کو خود ہی کرنی ہوگی۔ اس کے لیے فیس بک اور ٹویٹر پر تشہیر کرکے اپنے دوستوں اور دیگر افراد کو پیغام پہنچا سکتے ہیں تاکہ آپ کی ویب ٹریفک زیادہ ہو۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题