محراب پور میں رحمنٰ بابا ایکسپریس کا اسٹاپ مستقل طور کیا جائے تاجروں کا مطالبہ

Published on April 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 80)      No Comments

نوشہروفیروز (یواین پی )محراب پور ضلع نوشہروفیروز کا سب سے بڑا تجارتی شہر ہے کپڑے کے تاجروں اور کاروباری افراد کا فیصل آباد اپ ڈاٶن رحمنٰ بابا ایکسپریس کا اسٹاپ مستقل کرنے کی اپیل تفصیلات کے مطابق محراب پور ضلع نوشہروفیروز کا بڑا اور اہم تجارتی شہر ہے یہاں کپڑے کے تاجروں اور دیگر کاروباری افراد کے علاوہ ضلع بھر کے مختلف شہروں قصبوں ہالانی بہلانی کنڈیارو خانواھن رسول آباد ہنگورجہ ٹھری میرواہ پیروسن سوئی گیس باغ بچرہ ملک چودگی لاکھاروڈ سیال آباد بھریا سٹی ٹھارو شاہ کے عوام محراب پور اسٹیشن پاکستان ریلوے میں سفر کو ترجیح دیتے ہیں کپڑے کے تاجروں حافظ غلام مرتظیٰ اختر ملن ارشد ملک حاجی عبدالرحمن و دیگر کا کہنا ہے کہ محراب پور کو عارضی طور پر دیا گیا رحمن بابا کا اسٹاپ مستقل طور دیا جائے اسٹیشن ماسٹر محراب پور کا کہنا ہے محراب پور رحمن بابا کی ماہانہ انکم 13 لاکھ کے لگ بھگ ہے جو صرف کیش سیل ہے آن لائن بکنگ اس کے علاوہ ہے اگر محراب پور میں رحمن بابا ایکسپریس میں سیٹوں کا کوٹہ دیا جائے تو اس کی ارننگ کئی گناہ بڑھ سکتی ہےجبکہ تاجروں کا کہنا ہے کہ رحمن بابا ایکسپریس کے اسٹاپ سے محراب پور کے عوام و تاجروں کو بے حد فائدہ ہوا ہے تاجر برادری کے افراد محراب پور سے فیصل آباد فجر کی نماز کے وقت پہنچ جاتے ہیں اور دن بھر خریداری کرکے رات کو پھر رحمن بابا پر واپس دوسرے دن محراب پور پہنچ جاتے ہیں ہم وزیر ریلوے اعظم سواتی جی ایم ریلوے اور دیگر ریلوے کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محراب پور میں رحمنٰ بابا ایکسپریس کا اسٹاپ مستقل طور کیا جائے تاکہ تاجروں فوجی بھائیوں اور عوام کو بہتر اور تیز رفتار ٹرین کی سہولت میسر رہے۔۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme