رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا؛ اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول

Published on April 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ،چھتری والی گراؤنڈ جناح کالونی ودیگر بازاروں میں ایگری کلچر پرائس شاپس پر پھلوں وسبزیوں کی کوالٹی چیک کی اور ہدایت کی کہ سٹالز پرمعیاری اشیاء ہی فروخت کی جائیں۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر،بیسن ودیگر اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر پھلوں،چینی،آٹا اورکریانہ کی اشیاء کے سٹالز پر بھی گئے اور اپنی نگرانی میں بعض اشیاء کا وزن کراکر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے خاص طور پر آٹا اور چینی کی دستیابی اور فروخت کا ریکارڈ دیکھا اور انچارجز سے کہا کہ اشیائے خورونوش کے سٹالز پر عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں کی قیمتوں کا فرق واضح نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانا ترجیح ہے اسی ضمن میں انسپکشن کا عمل وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے اشیاء کی دستیابی ومعیار اور قیمتوں بارے استفسارکیااور کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھاری سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عام صارفین تک پہنچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔انہوں نے رمضان بازاروں میں حفاظتی انتظامات،صفائی ستھرائی،فنکشنل پنکھوں،واش رومز کی صفائی،میڈیکل ڈیسک،واک تھرو گیٹس ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اوربتایا کہ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور کسی کو صارفین سے اوورچارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog