پنجاب پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر سے سیکیورٹی واپس لے لی

Published on April 13, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور(یواین پی) سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے اور عہدہ چھن جانے کے بعد پنجاب پولیس نے بھی سیکورٹی واپس لے لی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے عہدہ چھن جانے کے بعد لاہور میں واقعہ انکے گھر سے سیکورٹی ہٹالی گئی ہے، بطور وزیراعظم پولیس کی بھاری نفری خالی گھر پر لگائی گئی تھی۔پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت پہرہ کے علاوہ چاروں اطراف خار دار تاریں بھی لگائیں گئی تھیں جبکہ گیٹ کو سیکورٹی کیلئے بند رکھاجاتا تھا جہاں سے کسی بھی شخص کا داخلہ ممنوع تھا۔سیکورٹی کے باعث علاقے کے رہائشی بھی دروازہ بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشان رہتے تھے جبکہ ضلعی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کی مد میں ایک بڑی رقم خرچ کی جارہی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme