پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات بے ھنگم ہیں؛شیخ رشید

Published on November 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 407)      No Comments

3
اسلام آباد:  (یو این پی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے 4 مطالبات بے ھنگم ہیں 2016ء حکومت کے خاتمے کا سال ہے شریف برادران پیسے کے زور پر سیاست کر رہے ہیں‘ پنجاب میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ 2013 ء کے اثاثوں کے مطابق مریم نواز نواز شریف کی ڈپنڈنڈنٹ تھی تاہم دیکھنا یہ ہے کہ سپریم کورٹ میں ان کے صاحبزادوں کے جواب آ جاتے تو اس سے معاملہ واضح ہو جائے گا۔ پانامہ لیکس اور متنازعہ خبر کی لیکس حکمرانوں کے گلے پڑ گیا ہے مجھے معلوم ہے کہ یا قانون بے نقاب ہو گا یا نواز شریف بے نقاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کی تنخواہوں میں اضافہ ہماری وجہ سے ہوا۔ حکومت پہلے ان لوگوں کو کیوں نہیں پوچھ رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دو نومبر کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولیت کے گراف میں اصافہ ہوا ہے کہ دو نومبر کے بارہ گھنٹے کے نوٹس میں لاکھوں لوگوں کو جمع کرنا بہت مشکل ہے پنجاب میں پی ٹی آئی کے علاوہ کسی بھی جماعت کی مقبولیت میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کوئی نظریاتی جماعت نہیں ہے یہ نواز شریف کے ظلم اور کارکردگی کے خلاف آواز ہے۔ جو عمران خان کے ساتھ شامل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا احتساب بل سینیٹ سے کبھی بھی حکومت منظور کرے گی۔ پانامہ لیکس معاملہ سپریم کورٹ میں ہے سپریم کورٹ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں کو جیل بھیج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی ترجیح اسلام آباد ہے اسلام نہیں وہ سب کچھ ایمان دولت پر داؤ پر لگا دیتا ہے۔ عالم دین ہے لیکن اسلام پسند نہیں سمجھتا ہوں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes