َ انسداد ڈینگی میں صفائی ستھرائی اور ماحول کو صاف رکھنے کی حیثیت مسلمہ ہے حسنین خالد

Published on April 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments


اوکاڑہ (یواین پی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ بیماریوں کی روک تھام خصوصاََ انسداد ڈینگی میں صفائی ستھرائی اور ماحول کو صاف رکھنے کی حیثیت مسلمہ ہے ہمیں اپنے گھروں،دفاتر،گلی محلوں کو خشک اور صاف رکھنا ہے جس کے لئے سرکاری ادارے تو اقدامات کرر ہے ہیں عوام کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے آنے والے دنوں میں جب بارش ہو گی تو اس سے پہلے ہی ہمیں صفائی ستھرائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھیک رکھنا ہے جس سے انسداد ڈینگی ممکن ہو سکے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات،ہاٹس سپاٹس کی نگرانی سمیت اداروں کے پاس موجود مشینر ی کے چالو ہونے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy