شہریوں کے لیے سحری، افطار اور اعتکاف مشکل ہوگیا، ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

Published on April 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

کراچی(یواین پی)رمضان المبارک کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کے لیے سحری، افطار اور اعتکاف مشکل ہوگیا۔نیشنل گرڈ سے زائد بجلی ملنے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی ختم نہ ہوسکی۔ شہر میں 100 میگاواٹ کا سائٹ بجلی گھر نہ چلائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ پلانٹ گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے جبکہ اسے ڈیزل پر نہیں چلایا جارہا۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی بجلی کا بحران برقرار ہے۔ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes