ہ صیام کے آخری ایام میں بھی رمضان بازاروں میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جائے؛ ثاقب منان

Published on April 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)سیکرٹری آرکائیوز پنجاب/انچارج رمضان بازار ضلع فیصل آباد ثاقب منان نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ماہ صیام کے آخری ایام میں بھی رمضان بازاروں میں بنیادی اشیاء ضروریہ کی بلا تعطل دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ صارفین کو کچن آئیٹمز کی خریداری میں دشواری یا شکایت نہ ہو۔انہوں نے یہ بات تاندلیانوالہ کے دورہ کے دوران رمضان بازار کی انسپکشن کرتے ہوئے جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر نعمان علی بھی موجود تھے۔سیکرٹری آرکائیوز پنجاب نے رمضان بازار میں تمام سٹالز پر اشیاء کے معیار،قیمتوں اوردستیابی کا بغور جائزہ لیا اور موقع پر موجود شہریوں سے رمضان بازاروں میں انتظامات بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے بازار میں اشیاء کے منظم سٹالز،چینی،آٹا،گھی کی فروخت کا ریکارڈ اپ ڈیٹ ہونے اور صفائی کے اعلی معیار پر اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے بہترین انتظامات آخری ہفتہ بھی برقرار رکھے جائیں۔سیکرٹری آرکائیوز نے ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر 13 بنیادی اشیاء کے وافر سٹاک اور معیار کی بھی تعریف کی۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو رمضان بازار کے مسلسل دورے کرکے اشیاء کی دستیابی پر گہری نظر رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ زیادہ طلب والی اشیاء کی فراہمی کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے۔دریں اثناء سیکرٹری/ انچارج نے گندم خریداری سنٹر کا بھی دورہ کیا اور باردانہ کی منصفافہ تقسیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے خریدی جانے والی گندم کی حفاظت پر زوردیتے ہوئے گندم مہم پر حکومتی پالیسی کے عین مطابق عملدرآمد کی تاکید کی۔انہوں نے موقع پر بعض کسانوں کے مسائل بھی سنے اور اسسٹنٹ کمشنر کو ان کے فی الفور حل کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes