صنعت کارحکمرانوں نے زرعی معیشت تباہ کردی چودھری پرویزالٰہی

Published on October 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

unnamed
الہ آباد(یواین پی)صنعت کارحکمرانوں نے زرعی معیشت تباہ کرکے رکھ دی،جی ڈی پی میں سب سے زیادہ حصہ رکھنے والی زراعت کاآج بیڑہ غرق ہوچکا،بہت ہوچکااب حکمران عوام کی جان چھوڑیں،ہم برسراقتدارآکربی اے تک تعلیم فری کردیں گے چودھری پرویزالٰہی کاالہ آ بادمیں کسان کنونشن سے خطاب۔ہمارے دورمیں پنجاب خوش حال تھااورخزانے میں 100ارب جمع تھے اب پنجاب2000ارب کامقروض ہوچکااب لوٹ مار نہیں چلے گی کسان جاگ چکے ہیں اب اپناحق لے کے چھوڑیں گے اوروہ دن دورنہیں جب کسان ہمارے پہلے دورکی طرح خوش حال ہونگے اورکھاد،بجلی اوربی اے تک تعلیم فری کردیں گے ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی ،ڈاکٹرعظیم الدین زاہدلکھوی،سرداروقاص حسن موکل ایم پی اے ،چودھری تبسم علی بھلراوردیگرنے کسان کنونشن سے خطاب ہوئے کسانوں سے ہونے والی زیادتیوں کاذکرکیا او ر حکمرانوں سے مطالبہ کیاکہ جبکہ ہم اب فاقہ کشی کی حالت تک پہنچ رہے ہیں نہ کوئی خوشی حاصل کرسکتے ہیں اورنہ اپنے بچے کسی ا چھے سکول میں پڑھاسکتے ہیں اب ہم چپ اورگھروں میں بیٹھنے والے نہیں ہیں اپناحق چھین کردم لیں گے اورقریہ قریہ بستی ہمار ا احتجاج پھیل چکا ہے اوریہ شہری بابوپیلی ٹیکسی سکیم،سستی آٹاسکیم،جنگلا بس ،نندی پورمنصوبہ اورسولرسسٹم کی آڑمیں لوٹ مار کرچکاہے اب اس کی دھاندلی نہیں چلے گی اللہ رحمت او رکسانوں کے تعاون سے ہم اس کنگال پنجاب کوخوشحال پنجاب میں بدل دیں گے اس موقع پرچودھری ظہیرالدین بابرجنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب،چودھری طارق بشیرچیمہ ایم این اے کرنل عباس ،چودھری رضوان ،حاجی محمداسماعیل،حاجی منیراحمدسمیت علاقہ بھرکی نامورشخصیات کی بھرپورشرکت نے کسان کنونشن کی کامیابی میں بھرپورکردار کیااوراس بات کااعادہ کیا کہ کسان جب بھی خوش حال ہوا ناصرف ملک خوش حال اوربلکہ ملک کاقیمتی زرمبادلہ بھی بچااورقحط سے بھی پناہ ملی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog