بہت جلد شریفوں کی کرپشن پر وائٹ پیپر لا رہے ہیں، عمران خان

Published on April 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 593)      No Comments

ملتان (یواین پی)سابق وزیر اعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے شریف مافیا نے بے نظیر اور ان کی والدہ کی جعلی تصویریں ہوائی جہاز سے لاہور پر پھینکیں، جمائما کے خلاف یہودی لابی کی پوری مہم چلائی اور اب عید کے بعد میری کردار کشی کی جائے گی۔عمران خان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہاں آنے کا مقصد ایک ہی ہے کہ میں نے آپ کو اسلام آباد کی کال دینی ہے اور یہ ہمارے ملک کے 75سال کی اہم ترین تحریک ہوگی کیونکہ یہ ہمارے ملک کی حقیقی آزادی کے لیے ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میرے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، عہدیداروں نے میری قوم کو تیار کرنا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو اسلام آباد کے لیے تیار کرنا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ اتنی بڑے عوام کا سمندر پاکستان کی تاریخ میں اسلام آباد نہیں آیا ہو گا، جو ہم لے کر آئیں گے، ہم 20 لاکھ لوگ لے کر آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس تحریک کا مقصد ہو گا کہ جو بیرونی سازش اس ملک کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کر ہوئی ہے، اس کے ذریعے اس ملک پر چوروں کو ٹولہ مسلط کیا گیا، میں اپنی ساری قوم کو تیار کررہا ہوں کہ ہم نے اس سازش کو ناکام بنانا ہے اور ہم نے اس ملک میں الیکشن کرانے ہیں تاکہ جو عوام فیصلہ کرے وہ لوگ ملک کی قیادت کریں، کوئی بیرون ملک سازش کر کے اس ملک پر مسلط نہیں ہو سکتا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题