سرکاری اہلکار کیلئے باعزت طریقے سے اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونا ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے؛واسا جبار انور

Published on May 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) مینجنگ ڈائریکٹرواسا جبار انور نے کہا ہے کہ کسی بھی سرکاری اہلکار کیلئے باعزت طریقے سے اپنی مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونا ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے اور آج اس اہم موقع پر ریٹائر ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی طاہر صدیق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ایم ڈی نے کہا کہ طاہر صدیقی نے واسا کے لئے بہترین سروسز فراہم کیں اور آج کا دن ان کی انہی خدمات کے اعتراف کا دن ہے۔انہوں نے انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ اپنی فرائض انجام دیئے جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی طاہر صدیق نے ایم ڈی واسا جبار انور چوہدری سمیت ڈائریکٹر ایڈمن شعیب رشید،ڈائریکٹر فنانس شہریارحسن،ڈائریکٹر ریونیو عمر افتخار سمیت دیگر افسران اور ساتھیوں سے اظہار تشکر کیا اور ان کی نیک خواہشات کو سراہا۔اس موقع پر ریٹائرڈ ہونیوالے افسر کو گلدستے اور تحائف بھی پیش کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes