سندھ بھر میں ڈائریا کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Published on May 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

کراچی(یواین پی) سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو ،کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ڈائریا کے پانچ سال سے زائد عمر کے 1 لاکھ 4 ہزار 621 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ماہ میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں پیچش کے پانچ سال سے زائد عمر میں 15 ہزار 278 کیسز جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 11 ہزار 425 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہیکہ ڈائریا سے جامشورو میں ایک ،عمر کوٹ میں ایک اور کیماڑی میں ایکشخص جاں بحق ہوا ہے،اس کے علاوہ ڈائریا کے کراچی میں ایک دن میں 1372 کیسز رپورٹ ہوئے ، کراچی کے ضلع غربی میں ایک روز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 191 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes